پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

قرآن پاک کی تعلیم کونصاب کاحصہ بنانے کافیصلہ،پنجاب حکومت کے فیصلےپرعمل درآمد کب شروع ہوگا؟ ‎

datetime 8  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب حکومت نے تمام سرکاری سکولوں اور کالجوں میں مسلمان طلباء و طالبات کیلئے قرآن پاک کو عربی اور اردو ترجمہ کے ساتھ اول جماعت سے بارہویں جماعت تک لازم قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے ، منصوبے کے تحت صوبہ بھر میں مرحلہ وار قرآن پاک کی تعلیم ناظرہ اور ترجمہ کے ساتھ مسلمان طلبہ کودی جائے گی۔ یہ بات صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں

 

اس حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں چیئرمین پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ احمد علی کمبوہ،چیئرمین پیک ناصر ملک اور ایڈیشنل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن رانا حسن اخترسمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلی سے بارہویں جماعت تک سکول اورکالجز میں قرآن کی تعلیم لازمی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ پہلی سے چھٹی جماعت تک ناظرہ جبکہ چھٹی سے دسویں جماعت تک اسلامی واقعات سے متعلق سورتیں پڑھائی جائیں گی اور دسویں سے بارھویں جماعت تک احکامات پر مبنی سورتیں پڑھائی جائیں گی۔ منصوبے کے مطابق اول جماعت سے پانچویں جماعت کے مسلمان بچوں کو ناظرہ اور ششم جماعت سے بارہویں جماعت کے بچوں کو مکمل قرآن پاک کا ترجمہ پڑھایا جائے گانیز قرآنی سورتیں ،احادیث، دعائیں، حضور پاکﷺ کی تعلیمات، اخلاق و آداب اوراسلامی شخصیات سے متعلق مواد کو بھی نصاب کا حصہ بنایا جائے گا۔ رانا مشہود احمد خان نے بتایا کہ غیر مسلم طلبہ کیلئے اخلاقیات کی آپشن برقرار رہے گی۔صوبائی وزیرنے کہا کہ ناظرہ قرآن کو نصاب کا حصہ بنانے سے طلبا ء و طالبات کو اسلامی شعار سے آگاہی حاصل ہو گی۔ اس طرح ان کی شخصیت میں مذہبی رواداری، پر امن بقائے باہمی اور انسانیت سے پیار کے سنہرے اوصاف اجاگر ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…