ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بھارت ہوش کے ناخن لے ورنہ پاکستان وہ کر سکتا ہے جو ناقابل یقین ہوگا،ایک بڑے ملک نے دعویٰ کردیا

datetime 8  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے معروف تھنگ ٹینک سینٹرفار ایشیا پیسفک سٹڈیز کے ڈائریکٹر چاؤ کان چھنگ نے کہا ہے کہ بھارتی کولڈ سٹارٹ کے باوجود پاکستان اپنی خودمختاری کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور بھارت کسی بھی قسم کے جنگی جنون میں کوئی بھی اشتعال انگیزی سے گریز کرے ورنہ خطے کے حالات مزید خراب ہو جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ چین میں بھارت پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ نگار اس صورتحال میں گہری دلچسپی رکھ رہے ہیں اور ان حالات میں بھارتی چیف کے اشتعال انگیزبیانات دونوں ممالک کے دوران مزید کشیدہ صورتحال پیدا کر سکتے ہیں جب امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی عہدہ سنبھال چکے ہیں۔
بھارتی فوج کے اشتعال انگیز بیانات کسی بھی خطرناک حالات کو آواز دے سکتے ہیں اور کوئی بھی غلط اقدام خطے کے امن کی فضا خراب اور مستقبل کو تاریک بنا سکتا ہے اگر ایساکچھ ہوا توہمسایوں کے مابین امن عمل کی معطلی کا ذمہ دار بھارت ہوگا۔ پاکستان اور بھارت دونو ں ایٹمی ہتھیاروں کی صلاحیت رکھنے والے ممالک ہیں۔اس بات کو یاد رکھتے ہوئے بھارت کو کولڈ سٹارٹ جیسی حکمت عملی سے بھی پرہیز کرنا چاہئے۔پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کی افواج کی تعداد میں زیادہ فرق ہے لیکن پاکستان نے اپنے ایٹمی ہتھیار سنبھال کر رکھنے کیلئے نہیں بنائے اور پاکستان کی ایٹمی ہتھیاروں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…