اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

پاکستان نے کثیر لاگت سے تیار ہونے والا نندی پور پاور پراجیکٹ کسے ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کر لیا؟

datetime 6  فروری‬‮  2017 |

گوجرانوالہ(این این آئی) وفاقی حکومت نے نندی پور پاور پراجیکٹ کو 10سال کیلئے ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کرلیا، حکومتی سطح پر اس معاملے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور وزارت پانی و بجلی کے سیکرٹری سمیت اہم افسران اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان آج نندی پور پہنچیں گے ،جنکو پاور سٹیشن مظفر گڑھ کے سی ای او ندیم ربانی سمیت بعض اعلیٰ حکام گزشتہ روز نندی پور پہنچ گئے ، آج

اجلاس میں ممکنہ طور پر ٹھیکے کے معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے ۔ یہ ٹھیکہ چین کی ایک کمپنی ایچ ای پی ایس ای سی کو دیا جارہا ہے جس کے ساتھ ایک پاکستانی نجی ادارہ کوآرڈینیشن کرے گا، ٹھیکے کے بارے میں سرکاری طور پر کچھ نہیں بتایا جارہا تاہم سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز اور وفاقی حکومت کی باضابطہ منظوری کے بعدممکنہ طور پر یہ ٹھیکہ 10سالہ ہوگا جس کا آغاز اپریل سے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ٹھیکے کے جو خدوخال تیار کئے گئے ہیں ان کے مطابق پاکستانی حکومت ٹھیکہ حاصل کرنے والی کمپنی کو لگ بھگ 5کروڑ روپے ماہانہ ادا کرے گی، فرنس آئل اور گیس کی فراہمی کی ذمہ داری بھی پاکستانی حکومت پر ہوگی، سٹاف کی تنخواہوں کی ادائیگی کمپنی اسی پانچ کروڑ روپے میں سے کرے گی، بیرونی سکیورٹی کے انتظامات اور دیگر امور پاکستانی حکومت کے ذمے ہوں گے ۔ پلانٹ سے حاصل ہونے والی بجلی نیشنل گرڈ سٹیشن کو دی جائے گی۔ نندی پور پلانٹ اس وقت 425میگا واٹ بجلی پیدا کررہا ہے تاہم اسے گیس پر منتقل کرنے کے مجوزہ منصوبے کے شروع ہوتے ہی پیداواری صلاحیت میں 100میگا واٹ کا اضافہ ہوجائیگا اور یہ

425میگا واٹ کے بجائے 525میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نندی پور پاور سٹیشن کو نجی تحویل میں دینے کے سلسلے میں وزارت پانی و بجلی نے 3افسران کوچین بھجوایا تھا جن میں وزارت کے جوائنٹ سیکرٹری ٹرانسمیشن ظفر عباس،جنکو تھری پاور سٹیشن مظفر گڑھ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکندر علی ہاکرو اور جنرل منیجر نیس پاک اختر حسین میو شامل ہیں، ان افسروں نے

نندی پور پاور پلانٹ ٹھیکے پر لینے کی خواہش مند چینی کمپنی ایچ ای پی ایس ای سی سے تفصیلی ملاقات کی تھی جن میں دوطرفہ معاملات کو طے کیا گیا، افسران کے پینل نے وطن واپس آکر 6صفحات پر مشتمل رپورٹ وزارت کو پیش کی جسے نندی پور پاور پلانٹ کے لاہور میں منعقدہ 78ویں اجلاس میں زیر بحث لایا گیا۔ نندی پور پاور پلانٹ میں آج ہونے والے اجلاس کو خصوصی اہمیت دی جارہی

ہے جس میں امکان ہے کہ ٹھیکے کے معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے جس کے بعد پلانٹ کے پیداواری یونٹس، سٹاف کی نگرانی، شعبہ اکاؤنٹس، شعبہ ایڈمنسٹریشن براہ راست نجی کمپنی کے پاس آجائیں گے جبکہ سکیورٹی حسب سابق پاکستانی حکومت کے ذمہ ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…