اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی لینڈ ٹورس اسٹریٹ جہاں کالے جادو کی حکمرانی ہے، لوگوں کا رہن سہن عجیب و غریب، جادو کے توڑ کےلئے قریبی عزیزوں کی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے انتہائی شمال میں دنیا کا خوبصورت ترین جزیرہ ٹورس اسٹریٹ واقع ہے جہاں دنیا کی ہر سہولت میسر ہے ، سیاحوں کے شاندار ہوٹل اور سہولیات موجود ہیں۔
جزیرے کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں قانون ، انتظامیہ کی نہیں بلکہ کالے جادو کی حکمرانی چلتی ہے۔مقامی افراد اپنے مقاصد کیلئے کالے جادو کے عمل کرتے ہیں اور جادو کے توڑ کیلئے اپنے قریبی عزیزوں کی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کرتے۔جادوئی عملیات کیلئے یہاں کے لوگ عجیب و غریب حرکات کرتے نظر آتے ہیں ، کہیں پر گاڑیوں کے اوپر بوتلیں لٹکی ہوں گی اورکبھی یہاں کے باشندے آپ کو جسم پر مقدس درختوں کے پتے اور چھال زیب تن کئے نظر آئیں گے۔ ایک رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ سب ڈھونگ کچھ مقامی باشندوں نے باہر کے لوگوں کے مستقل بسیرا کر لینے کے خدشے کے پیش نظر رچایا ہے۔