اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل نیوز ون کے پروگرام میں میزبان نادیہ مرزا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ جب سے پاکستانی میڈیا کا آپس میں جھگڑا شروع ہوا ہے میں سنجیدگی سے یہ بات سوچ رہا ہوں ۔ میں جب کوئی فیصلہ کر لوں تو مجھے روکنا بڑا مشکل ہوتا ہے۔ اب میں سنجیدگی سے اس بات پر باریک بینی سے غور کر رہا ہوں کہ
میں میڈیا کو خیر باد کہہ دوں۔ مجھے عزت کی دو روٹیاں مل جائیں گی۔ شاہد مسعود نے کہا کہ میڈیا سے کنارہ کشی کی وجہ یہ ہے کہ 2000میں جب میڈیا پاکستان میں آیا تھا تو ہم اسے انتہائی عروج پر لے گئے تھے اور آج صورتحال یہ ہے کہ دنیا بھر میں ہماری جگ ہنسائی ہو رہی ہے کہ ہمارا میڈیا آپس میں لڑ رہا ہے۔ دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہمارا میڈیا بری طرح آپس میں لڑ رہا ہے۔ اسی وجہ سے ہو سکتا ہے آپ بہت جلد یہ خبر سنیں کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے میڈیا کو خیر باد کہہ دیا ہے۔