ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک کے مختلف علاقوں بارش کا سلسلہ جاری ،محکمہ موسمیات نے آئندہ کی پیش گوئی بھی کردی

datetime 4  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی/لاہور/کوئٹہ (آئی این پی) ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں جل تھل ایک ہوگیا، ندی نالے بھی بپھرنے لگے ،لاہور سمیت پنجاب کے زیادہ تر شہروں میں بادلوں کا بسیرا ہے ،موسم کی خبر دینے والوں نے پنجاب سمیت خیبرپختونخوااورفاٹامیں اکثرمقامات پربارش کاامکان ظاہر کیا ہے۔شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے ،

سبی ،خاران ،مستونگ،قلا ت ،چمن پشین میں موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا۔میانوالی اوراور گردونواح میں بارش سے ، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ،قائد آباد اورراجن پور میں بھی آسمان کھل کر برسنے لگا ، ڈی جی خان میں بوندا باندی نے موسم نکھاررکھا ہے۔سندھ کے علاقے ٹنڈو الہ یار میں بھی بادل جم کربرسے ،پشاور ،میں فروری کی جھڑی نے ، موسم نکھار دیا ،بنوں او رگردونواح میں آسمان سے وقفے وقفے سے بوندیں گرنے کاسلسلہ جاری ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے تیزہوائیں چلنے کے بعد ہلکی بارش اور بوندا باندی نے موسم کا مزاج بدل دیا۔ ناظم آباد ، گلشن اقبال ، معمار ، نیو کراچی ، ڈیفنس ، شاہ فیصل اور ملیر کینٹ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں بادل برستے رہے۔موسم کاحال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران ،راولپنڈی،اسلام آباد،گوجرانوالہ،لاہورسرگودھا،جنوبی پنجاب ،خیبر پختونخوا ،،فاٹا اورسندھ میں مزید بارش کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…