سات مسلم ممالک کے شہریوں پر پابندی ۔۔۔امریکی عدالت نےٹرمپ کیخلاف بڑا فیصلہ سنا دیا

4  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )امر یکی ریاست واشنگٹن کی وفاقی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف فیصلہ سنا تے ہوئے حکم دیا کہ 7مسلم ملکوں کے شہریوں کو روکنے کا حکم نامہ معطل رکھا جائے۔حکم نامہ کا اطلاق امریکا بھر میں ہو گا۔ امریکی محکمہ انصاف نے ایگزیکٹو آرڈر کی معطلی کے خلاف اپیل کی تھی۔ جج کا کہناہے کہ نئی امیگر یشن پالیسی سے سب سے زیادہ نقصان امریکی شہریوں کو ہوا۔ریاست واشنگٹن کے شہر سیاٹل کی وفاقی عدالت نے صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کو عارضی طور پر معطل کیے جانے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔عدالت نے اپنے

 

مختصر فیصلے میں کہا کہ صدر ٹرمپ کے فیصلے سے ریاست واشنگٹن کی معیشت اور شہریوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ لہذا اس کے خلاف حکم امتناع جاری کیا جانا ضروری ہے۔واشنگٹن کے اٹارنی جنرل باب فرگوسن نے ایگزیکٹو آرڈر کو معطل رکھنے کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔ باب فرگوسن کا موقف تھا کہ صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر سے آئین میں دی گئی مذہبی آزادی اور یکساں تحفظ کی یقین دہانی کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔عدالتی فیصلے کے بعد امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پرو ٹیکشن کی جانب سے ایئرلائنز کو پابندی زدہ ممالک سے مسافر لانے کی اجازت مل گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…