منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سنگاکارا کے نام ایک اور عالمی ریکارڈ

datetime 11  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوبارٹ(نیوز ڈیسک) اسٹار سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا نے لگاتار تیسری سنچری بنا کر پاکستانی ظہیر عباس اور سعید انور سے لگاتار سنچریاں بنانے کا ورلڈ ریکارڈ چھین لیا ہے۔سنگاکارا نے ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں 124 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر لگاتار چوتھی سنچری بنا کر عالمی اعزاز اپنے نام کیا۔وہ ناصرف ورلڈ کپ بلکہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں بھی لگاتار چار سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں جبکہ یہ ان کے کیریئر کی 25ویں سنچری تھی۔وہ اب تک ورلڈ کپ کے چھ میچوں میں 464 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بھی ہیں۔سنگاکار نے اس سے قبل بنگلہ دیش، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف بھی تھری فیگر اننگ کھیلی تھی جہاں ان کا اسکور بالترتیب 105، 117 ناٹ ا?و¿ٹ اور 104 رہا۔اس سے قبل پاکستان کے ظہیر عباس اور سعید انور سمیت ہرشل گبز، اے بی ڈی ویلیئرز، کوئنٹن ڈی کوک اور روس ٹیلر کو بھی لگاتار تین سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل تھا۔یہ اعزاز سب سے پہلے ظہیر عباس نے 1982 میں ہندوستان کے خلاف لگاتار تین میچوں میں تین سنچریاں بنا کر حاصل کیا تھا۔اس کے بعد سعید انور نے شارجہ میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف لگاتار تین سنچریاں اسکور کی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…