اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے شراب نوشی پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہب کے نام پر شراب کا کام ختم ہونا چاہئے ،سندھ میں اتنے غیر مسلم نہیں جتنی شراب کی دکانیں ہیں، آج اسمبلی میں اس حوالے سے بل لایا گیا ہے ، یہ بل جلد پاس ہونا چاہئے ۔
وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 37 کے تحت غیر مسلم رسومات پر شراب استعمال کی جاتی ہے،مذہب کے نام پر شراب کا کام ختم ہونا چاہئے ، آج اسمبلی میں اس حوالے سے بل لایا گیا ہے ، یہ بل جلد پاس ہونا چاہئے ، سندھ میں اتنے غیر مسلم نہیں جتنی شراب کی دکانیں ہیں، اس حوالے سے کیس سندھ ہائی کورٹ میں بھی چل رہا ہے، میڈیا کردار ادا کرے تا کہ پاکستان سے شراب کی نحوست دور ہو سکے۔