لاہور( آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں ساڑھے تین سال تک خاموش رہنے والی خواتین میں پروین عطا مانیکا پہلے سیدہ عظمیٰ قادری دوسرے اور راحیلہ یحیےٰ منور تیسرے نمبر پر آگئیں ‘سب سے زیادہ بولنے والی خواتین میں فرزانہ بٹ پہلے ،زیب النساء اعوان دوسرے اور ڈاکٹر فرزانہ نذیر تیسرے نمبر پر ہیں ‘
قانون سازی اور سوالات کرنے میں حنا پرویز بٹ پہلے،عظمیٰ بخاری دوسرے اور عالیہ آفتاب تیسرے نمبر پر ہیں ‘جبکہ سیلفیاں بنانے اور ایوان میں چیزیں کھانے میں فرح منظور پہلے ،شاہین اشفاق دوسرے اور نسرین نواز تیسرے نمبر پر ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجیدگی سے اسمبلی کاروائی سنے والی ممبران میں سائرہ افتخارہ پہلے ،مہوش سلطانہ دوسرے اور عائشہ جاوید تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ ایوان میں خاموش رہنے والی خواتین میں ریاض امانت،ثمینہ نور ،سمیرا سمی،فرحانہ افضل ،سعدیہ ندیم ملک،نجمہ بیگم،عذرا صابر ،میری گل ،تاحیہ نون ،بیگم خولہ امجد ،فوزیہ ایوب ،ظل ہما شامل سمیت دیگر کئی خواتین بھی شامل ہیں ایوان میں شاید ہی کبھی کسی معاملے پر بات کرتی نظر آئی ہیں جبکہ اسمبلی میں سب سے زیادہ شور مچانے والی ،اپوزیشن پر جوابی وار کرنے والی اور سپیکر سے ڈانت ڈپٹ کھانے والی خواتین میں فرزانہ بٹ ،سلمہ بٹ ،شہزادی کبیر ،زیب النساء اعوان اور ڈاکٹر فرزانہ نذیر شامل ہیں جبکہ ایوان میں سیلفیاں بنانے والی اور چیزیں کھانے میں فرح منظور پہلے نمبر پر رہی ہیں شاہین اشفاق دوسرے اور نسرین نواز تیسرے نمبر پر رہی ہیں ۔