منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات مہربان، بھارت کیلئے75ارب ڈالرزکا اعلان،کیا کچھ کیاجائیگا؟ناقابل یقین تفصیلات سامنے آگئیں ،دنیا ششدر

datetime 25  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی)متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان 75ارب ڈالرز کے معاہدے طے پا گئے، دونوں ملکوں کے درمیان دہلی میں اسٹریٹیجک پارٹنر شپ، تجارت اور دفاع سمیت دو طرفہ تعاون کے 14سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے۔بھارتی میڈیاکے مطابق نئی دہلی میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان 75ارب ڈالرز کے معاہدوں کی منظوری دی گئی،اسٹریٹیجک پارٹر شپ،

میری ٹائم، ٹرانسپورٹ،دفاع اور تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے 14سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے۔شیخ محمد بن زید (آج ) جمعرات کو ہونے والی بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔اس سے قبل پاک چین اقتصادی راہداری کے دشمن بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید النہیان کی آمد پر پروٹوکول کی دھجیاں اڑا دیں اور انہیں ریسیو کرنے کیلئے خود ایئرپورٹ پہنچ گئے اور گلے مل کر خوش آمدید کہا۔بھارت کی اس پریڈ میں بھارتی میزائلوں کی نمائش کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…