جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

لاہور کیلئے ایک اور لاجواب منصوبہ،تمام سڑکوں کے نیچے کیا تعمیر کیاجائیگا؟حیرت انگیز اعلان

datetime 25  جنوری‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی ) سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا 60فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے ‘تعمیر شدہ حصوں پر پودے لگانے کے لئے پی ایچ اے بلاتاخیر کام شروع کر دے‘نئی سڑکوں کو توڑ پھوڑ سے بچانے کے لئے آئندہ تعمیر کی جانے والے تمام نئی سڑکوں کے ساتھ زیر زمین سروس کو ری ڈور تعمیر کئے جائیں

جہاں سے سوئی گیس ‘ٹیلی فون ‘پانی اور دیگر یوٹیلٹی سروسز کی لائنیں گزاری جا سکیں۔ تمام متعلقہ محکمے اورنج لائن منصوبے پر خرچ ہونے والے فنڈز کی رسیدیں اور حسابات بلاتاخیر حکومت پنجاب کو جمع کروائیں۔ بارش کے دنوں میں واسا اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ٹیمیں خصوصی طور پر چوکس رہیں اور میٹرو ٹرین کے روٹ پر صفائی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں ۔ تعمیراتی کام والے علاقوں میں پراجیکٹ کی سیکورٹی انتظامات مزید بہتر بنانے کے لئے آئی جی پنجاب سے پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے کی درخواست کی جائے گی ۔ وہ گزشتہ روز اورنج لائن منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر منصوبے کا 60فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے ۔ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک پیکیج ون کا74.5 فیصد‘ چوبرجی سے علی ٹاؤن تک پیکیج ٹو کا 44.5فیصد ‘پیکیج تھری ڈپو کا 61.9فیصد جبکہ پیکیج فور سٹیبلینگ یارڈ کی تعمیر کا58.5 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے ۔

اجلاس میں ایم پی اے چودھری شہباز ‘مئیر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید‘ نیسپاک‘ لیسکو‘پی ٹی سی ایل ‘سوئی گیس ‘ ریلوے‘ ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی افسران کے علاوہ منصوبے کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو اور چائنہ انجینئر نک کنسلٹنس کے نمائندوں اور مقامی کنٹریکٹرز نے شرکت کی ۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…