پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

اہم ترین اسلامی ملک نے پاکستان کے دشمن بھارت سے ہاتھ ملا لیا دفاعی پارٹنر سمیت بھارت کے ساتھ کتنے کھرب روپے کے معاہدے کر لئے؟

datetime 25  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)اہم اسلامی ملک متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے روایتی حریف بھارت سے ہاتھ ملا لیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان 75 بلین ڈالرز سے زائد کی بھارت میں سرمایہ کاری کا امکان لئے بھارت پہنچ گئے ہیں۔

یو اے ای کے ولی عہد زید النہیان ایک بڑے وزارتی اور کاروباری وفد کے ہمراہ بھارت پہنچے ہیںجہاں وہ نریندر مودی کے ساتھ وفد کی سطح پر بات چیت کریں گے ۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کا ایجنڈا سر فہرست ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھارت میں تاریخی 75 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے اور یہ رقم پاکستانی کرنسی میں تقریباََ 78 کھرب روپے بنتی ہے۔ بھارت اور متحدہ عرب امارات میں ایک جامع سٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر بھی دستخط ہوںگےعلاوہ ازیں دونوں فریقین دفاعی اور بحری نقل و حمل پر معاہدوں پر دستخط کریں گے۔اماراتی وزارت خارجہ کے حکام نے تصدیق کی UAE ایک دفاعی پارٹنر کے لئے تلاش کر رہا ہے اور دورے کے دوران بھارت کا اسلحہ، بکتر بند گاڑیوںاور طیاروں کی مشترکہ پیداوار کو دیکھنے کے لئے پیش کرے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر اتوار 16 اگست 2016کو ابوظہبی پہنچے تھے۔ گزشتہ 34 برس کے دوران یو اے ای کا دورہ کرنے والے وہ پہلے بھارتی وزیراعظم تھے۔متحدہ عرب امارات میں 2.6 ملین بھارتی شہری رہتے ہیں۔یہ تعداد نہ صرف سات ریاستوں کے اتحاد پر مشتمل اس ملک کی مقامی آبادی سے زائد بنتی ہے بلکہ اس ملک کی مجموعی آبادی کا تقریباً ایک تہائی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…