بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملتان میٹرو بس کا افتتاح، مزید تین شہروں میں میٹرو بس منصوبے کا اعلان کردیاگیا

datetime 24  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی)28ارب اور88کروڑ کی لاگت سے مکمل ہونے والے ملتان میٹروبس منصوبہ کا وزیراعظم نے باقاعدہ افتتاح کردیا۔افتتاح کے موقع پروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف،گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ،رانا ثناء اللہ سمیت وفاقی اور صوبائی وزراء وپارٹی رہنماؤں کی کثیرتعدادان کے ہمراہ تھی۔وزیراعظم اور وزیراعلیٰ شہبازشریف نے میٹروبس پرسفر بھی کیا

۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ آج ہم یہاں سیاست کرنے، کسی دھرنے اور کسی ترقی کا راستہ روکنے یا قوم کا وقت ضائع کرنے نہیں آئے بلکہ ملتان کی عوام کو میٹرو کا تحفہ دینے آئے ہیں۔ہیں۔جن لوگوں کو ترقی کی سوجھ بوجھ نہیں ہے، وہ ملک میں ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں۔ ان کے اپنے معاملات الجھے ہوئے ہیں، ایک دن ان کے اپنے معاملات سامنے آئیں گے اور دنیا کو پتہ چلے گا کہ دوسروں کو گالیاں دینے والے شخص کا اپنا کردار کس طرح کا ہے، آئندہ آنے والے وقت میں ان کے سارے کچھے چھٹے قوم کے سامنے آئیں گے۔ ملتان کا نقشہ بدل رہا ہے، مخالفین نے صرف نیا پاکستان بنانے کے دعوے کئے ہم نے نیا پاکستان بنا کر دکھایا، کسی نے اگر نیا پاکستان دیکھنا ہے تو ملتان آجائے۔ملتان میں نیا پاکستان بن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔سی پیک کے روٹ پر خصوصی اقتصادی زون بن رہے ہیں۔خنجراب سے گواردر تک پورا پاکستان لنک ہورہا ہے۔سندھ،بلوچستان،پنجاب ،خیبرپختونخواہ اور کئی ملکی حصے پہلی مرتبہ سڑکوں سے مل رہے ہیں۔

پشاور سے کراچی تک6رویہ موٹروے کا جال بچھایا جارہا ہے۔موٹروے منصوبہ مکمل ہونے کے بعدملتان سے اسلام آباد کا سفر ساڑھے چارگھنٹوں اور ملتان سے لاہور کا سفرساڑھے تین گھنٹوں میں مکمل ہوگا۔ملتان کو موٹروے کے ذریعے فیصل آباد ،لاہور اور سکھر سے ملایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان میں سڑکوں کا جال بن رہا ہے، گوادر کی بندر گاہ بن رہی ہے آج تک کسی نے یہاں اتنی توجہ نہیں دی۔سی پیک بہت بڑا منصوبہ ہے۔پاورپلانٹ ،سڑکیں سب کچھ بلوچستان میں بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا ہے 15 ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی ہمارے سسٹم میں نہیں آئی لیکن اس سال 10 ہزار میگا واٹ بجلی ہمارے سسٹم میں شامل ہوگی، 2013 میں لوڈشیڈنگ کیا حال تھا لیکن آج اس میں کمی ہوئی ہے اور اگلے سال لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی۔بجلی کی قیمتیں کم ہونے کی خوشخبری بھی جلد قوم سنے گی۔بھاشاڈیم کیلئے 110ارب کی زمین خریدی گئی ہے جس سے چار ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہیلتھ کارڈ سکیم بھی شروع کردی ہے۔جس کے تحت 20کروڑ پاکستانیوں کا فری علاج و معالجہ ہوگا۔

ملتان کے اند ر بھی نیشنل ہیلتھ انشورش سکیم بھی آنی والی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے دن رات ایک کر کے ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کو مکمل کیا۔منصوبے کی تیزرفتاری سے تکمیل پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشکور ہیں۔ملتان میٹروبس پراجیکٹ کا اگلا مرحلہ بھی جلد شروع ہوگا۔فیصل آباد،سرگودھا،بہاولپور میں بھی میٹروبس منصوبے بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس وسائل کم ہیں لیکن اس کے باوجود ہم نے عوام کو سفر کی بہترین سہولیات فراہم کیں اور ان کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ ایک حلقے کی جانب سے اس سروس کا کرایہ بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی مگر حکومت کی جانب سے یہ تجویز مسترد کر دی گئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ملتان میں جاری ترقی کا سفر روکنے نہیں آئے، اس منصوبے کا سب سے بڑا فائدہ طلبہ کو ہوا ہے جن کو اب آمد و رفت کی بہترین اور سستی سہولیات دستیاب ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ مخالفین دھرنے دیتے ہیں ،کبھی ٹیلی ویڑن پر آکر الزامات لگاتے ہیں۔سیاستدانوں کو ملکی ترقی کی طرف توجہ دینی چاہیے۔

افتتاحی تقریب سے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میٹرو پرتنقید کرنے والوں کے تمام شک آج دور ہوگئے اور دھرنے کے ذریعے پاکستان کا دھڑن تختہ کرنے والوں کے دھرنے بھی دفن ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی دولت پر ہاتھ صاف کیا گیا اورکوئی پوچھنے والا نہیں، 7 ملین ڈالرزسوئس بینکوں میں پڑے ہیں اور وہ پیسے پکار پکار کرکہہ رہے ہیں کہ پاکستانیوں آکر لے جاؤ وہ تمہارا پیسا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف وہ لیڈر ہیں جس نے اپنے ادوار میں تمام صوبوں میں ترقی کے مینار قائم کیے، ان کی سربراہی میں پاکستان نے بڑے بڑے منصوبے مکمل کیے۔ وزیراعظم نے کراچی کے لیے گرین لائن منصوبہ دیا، گرین لائن منصوبے کے لیے 100 فیصد فنڈز وفاقی حکومت دے رہی ہے، کوئٹہ اور کراچی کو سرکلر ریلوے دے رہے ہیں، بجلی کے منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے اور ملک کے حالات اور امن و امان کی صورت حال بہتر ہونے کی وجہ سے بیرون ملک سے سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کررہے ہیں

اور دوسری جانب مخالفین نے الزامات کی فیکٹریاں لگا رکھی ہیں اورنج لائن پربھی تنقید کی جارہی ہے۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وہ قومیں ترقی کرتی ہیں جہاں ذرائع مواصلات جدید ہوتے ہیں، ملتان میٹرومنصوبہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، معیار کے اعتبار سے ملتان میٹرو لاہور میٹرو سے زیادہ بہترہے جس کے لئے ساڑھے 4 ارب روپے میں زمین لی گئی اورمنصوبے پر28 ارب خرچ ہوئے۔افتتاحی تقریب سے وفاقی وزیرحاجی سکندربوسن ،مئیرملتان چوہدری نوید الحق آرائیں،کمشنرملتان اسداللہ خان نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں سینئرسیاستدان مخدوم جاویدہاشمی،صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ،صوبائی وزراء ،مجتبیٰ شجاع الرحمن ،ندیم کامران ،میٹرو بس پراجیکٹ کے انچارج حنیف عباسی ،ملتان وجنوبی پنجاب کے مسلم لیگی رہنماؤں ،اراکان اسمبلی،صوبائی وفاقی حکومت کے اعلیٰ عہدیدران بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔قبل ازیں وزیراعظم نوازشریف ملتان ائیرپورٹ سے چونگی نمبر9میٹروبس اسٹیشن پہنچے اور میٹروبس منصوبے کا افتتاح کیا

۔وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے ہمراہ میٹروبس میں سفر بھی کیا اور استقبال کیلئے آنے والے شہریوں کے پرجوش نعروں کا ہاتھ ہلاکرجواب دیا۔ملتان میٹروبس پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…