کراچی(این این آئی)ایران اور دبئی نے پاکستان سے چاول کی خریداری روک دی ہے۔ ایران اور دبئی کی جانب سے اس اقدام کے بعد پاکستان سے چاول کی برآمدات میں مسلسل کمی کا رجحان ہے۔تفصیلات کے مطابق ایران اور دبئی کی جانب سے پاکستان سے چاول کی خریداری روکنے پر پاکستانی چاول کی برآمدات میں مسلسل کمی کا رجحان ہے۔
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چاول کی برآمدات میں 16 کروڑ ڈالرز کمی ہوئی ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے سے 20 فیصد تک کم ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں ہر سال 23 لاکھ ٹن چاول پیدا ہوتا ہے جس میں سے 10 لاکھ ٹن پاکستان کی اپنی مانگ پوری کرتا ہے جبکہ باقی کو برآمد کیا جاتا ہے۔