جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں زیادتیوں کیخلاف پاکستانی ڈرائیور ڈٹ گیا،افسوسناک انکشافات

datetime 23  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈرائیورمحموداحمد نے سعودی وزارت لیبرکے فیصلے کیخلاف اپیل دائرکردی جس پروزارت لیبراینڈسوشل افیئرز دوہفتوں میں کیس کی سماعت کرے گی۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی ڈرائیورمحموداحمدنے وزارت لیبرکی جانب سے کفیل کے حق میں فیصلہ دینے پراپیل دائر کردی ہے۔

محموداحمدکاکہناہے کہ سعودی وزارت لیبر نے انہیں انصاف فراہم نہیں کیا۔پاکستانی شہری محموداحمدنے اپنی اپیل میں سعودی عرب کے انصاف فراہم کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیاہے کہ انہیں انصاف فراہم کیاجائے۔سعودی کفیل نے ان کے ساتھ بہت ظلم کیاہے۔محموداحمدنے بتایاکہ سعودی کفیل نے 10ہزارریال دینے کے باوجودان کااقامہ تجدیدنہیں کروایا۔نہ ہی نقل کفالہ فراہم کیاجارہاہے۔سعودی عرب کی لیموزین کمپنی کی جانب سے تنخواہیں اور حقوق بھی فراہم نہیں کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ 16سالوں سے سعودی عرب میں مقیم ہوں۔مجھے انصاف فراہم کیاجائے۔تاکہ میں اپنے بیوی بچوں کی کفالت کرسکوں اور واپس وطن جاسکوں۔سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈرائیورمحموداحمدنے وزیراعظم محمدنوازشریف،سعودی عرب کے فرمانرواخا دم الحرمین شریفین اور انصاف فراہم کرنے والے اداروں سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔واضح رہے پاکستانی شہری محموداحمدسعودی عرب کی لیموزین کمپنی میں گزشتہ 16سالوں سے بطورڈرائیورکام کررہے تھے۔

لیکن جب انہوں نے کفیل کیخلاف اپناحق لینے کیلئے مقدمہ کیاتو ان کے خلاف ہی فیصلہ دے دیاگیا۔سعودی عرب میں ایسے محنت کش پاکستانیوں کی کثیرتعدادموجود ہے جن کے ساتھ سعودی کفیل غلاموں جیساسلوک کرتے ہیں۔جس پرپاکستانی محنت کشوں سمیت دیگرغیرملکیوں میں شدیدتشویش پائی جارہی ہے۔سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانہ بھی پاکستانی محنت کشوں کوقانونی رہنمائی فراہم کرنے اور مددکرنے کی بجائے تماشائی ہواہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…