منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

عرصے بعد نوازشریف اور جاوید ہاشمی ایک ساتھ،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 23  جنوری‬‮  2017

ملتان(آئی این پی)لاہور اور راولپنڈی /اسلام آباد کے بعد ملتان میٹروبس منصوبہ بھی مکمل ہوگیاہے۔وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف28ارب اور88کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے بس منصوبے کاآج 24جنوری کو ا فتتاح کریں گے۔افتتاحی تقریب کے سلسلے میں تمام تیاریاں وانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

افتتاحی تقریب میں غیرملکی سفیروں سمیت 1500مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔افتتاحی تقریب میں سینئرسیاستدان مخدوم جاویدہاشمی ،سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سمیت جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔آج میٹروبس منصوبے کے افتتاح پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔وزیراعظم اوردیگرغیرملکی مہمانوں کی آمد کے پیش نظرپنجاب کے دیگر اضلاع سے بھی پولیس کی بھاری نفری بلائی گئی ہے۔ افتتاح کے موقع پر18کلومیٹرطویل میٹروبس روٹ اورشہر بھرکودلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔میٹروبس روٹ اور اسٹیشنز کی علاقائی کلچر کے مطابق خوبصورت تزئین وآرائش کی گئی ہے۔میٹروبس روٹ کے گیارہ مقامات پر رنگ برنگے فوارے لگائے گئے ہیں۔شہربھر میں میٹروبس کے افتتاح کے سلسلے میں خیرمقدمی بینر اورجہازی سائزپینافلیکس آویزاں کئے گئے ہیں۔میٹروبس منصوبے کی افتتاحی تقریب بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے جناح آڈیٹوریم میں ہوگی۔زکریا یونیورسٹی سپورٹس گراونڈ میں وزیراعظم اور دیگر غیرملکی مہمانوں کی آمد کے پیش نظر ہیلی پیڈزبنادئیے گئے ہیں۔وزیراعظم کے دورہ ملتان کا شیڈول بھی ترتیب دے دیا گیا ہے۔پر وگر ام کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شر یف( آج) منگل کو خصوصی طیا ر ے کے ذ ر یعے ملتا ن پہنچیں گے

اور پھر ہیلی کاپٹر کے ذ ر یعے بہاؤ الدین زکر یا یو نیو رسٹی جائیں گے ۔وزیراعظم بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے جناح آڈیٹوریم میں منعقد ہ افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کریں گے،جس کے بعد وزیر اعظم بی زیڈ یو میٹرو بس اسٹیشنز سے میٹروبس کے ذ ر یعے میٹرو اسٹیشن چو نگی نمبر 9 آ ئیں گے اور سٹنگ ایر یا میں نصب افتتا حی تختی کی نقاب کشائی کریں گے ۔

قبل ازیں بی زیڈیو میٹروبس اسٹیشن پر وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کے قافلے میں شامل وزیر اعلی ، گورنر پنجاب اور غیر ملکی سفیروں کو کمشنر ملتان ڈویژن کی طرف سے میٹرو بس پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔میٹروبس حکام کے مطابق افتتاح کے 2گھنٹے بعدمیٹروبس سروس شہریوں کیلئے کھول دی جائے گی۔

دریں اثناء ملتان میٹروبس منصوبے کے افتتاح کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے سوموارکو بھی صوبائی وزیرندیم کامران ،نغمہ مشتاق لانگ،سمیع اللہ چوہدری سمیت صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام نے ملتان کا دورہ کیا اور میٹروبس منصوبے کے افتتاح کی تیاریوں وانتظامات کو تسلی بخش قراردیا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…