ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر سے تعلق رکھنے والے غنیم المفتح کے ایمان افروز عمل نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل جیت لئے۔ پیروں سے معذور ننھے فرشتے نے ہاتھوں پر چل کر طواف کعبہ کی سعادت حاصل کی ۔ سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق طواف کعبہ ہر مسلمان کے دل کی بڑی خواہش ہے۔ ایسی ہی خواہش دل میں لے کر غنیم المفتح بھی خانہ کعبہ پہنچا
،پیروں سے معذور ننھے فرشتے نے وہیل چیئراستعمال نہیں کی اور رب کے گھر کا طواف ہاتھوں پر کیا۔قطر سے تعلق رکھنے والے غنیم المفتح نے اپنی معذوری کومجبوری نہیں بلکہ دل جیتنے کاہنرسمجھااسی وجہ سے مسجد الحرام کے امام نے بھی ان سے خاص طور پر ملاقات کی اور امام مسجد الحرام شیخ ماہر المائیکل نے غنیم المفتح کو گلے لگا لیا ۔ غنیم المفتح کے طواف کعبہ کی ویڈیو کو سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی نے خاص طور پر نشر کیا ۔غنیم المفتح نے اس موقع پرکہا کہ عمرہ کی سعادت ان کی سب سے بڑی خواہش تھی اور وہ اس پر بہت خوش ہیں ۔واضح رہے کہ غنیم المفتح کو انسٹا گرام پر فالو کرنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اور وہ اس وقت قطر کے سب سے کم عمر تاجرہیں ۔