جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

دبئی اور پاکستان میں بیک وقت دنیا کے پہلے’’ گولڈ پلیٹڈ ہاؤسنگ پروجیکٹ‘‘ کی تعمیر کااعلان

datetime 20  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)متحدہ عرب امارات کے تجارتی گروپ کے سربراہ اور الزرعونی فاؤنڈیشن کے چیئرمین سہیل محمد الزرعونی نے پاکستان کے صف اول کے تعمیراتی ادارے ڈی ایم ریئل اسٹیٹ گروپ کی شراکت داری سے دبئی اور پاکستان میں بیک وقت دنیا کے پہلے’’ گولڈ پلیٹڈ ہاؤسنگ پروجیکٹ‘‘ کی تعمیر کااعلان کیا ہے۔جس کے تحت پہلے مرحلے میں دبئی میں ہاؤسنگ منصوبہ شروع کیا جائے گادوسرے مرحلے میں پاکستان میں اپنی نوعیت کے اس منفرد منصوبے کا آغاز کیاجائے گا۔

سہیل محمد الزرعونی کو ڈی ایم ریئل اسٹیٹ گروپ کا چیئرمین جبکہ ڈی ایم ریئل اسٹیٹ گروپ کے روح رواں دانش مشتاق کو الزرعونی فاؤنڈیشن کا پاکستان کے لیے میں وائس چیئرمین نامزد کیا گیاہے، سہیل الزرعونی نے میڈیا کو جاری تفصیلات میں بتایا کہ الرزعونی فاؤنڈیشن ڈی ایم ریئل اسٹیٹ گروپ کے اشتراک سے ایک ایسا منفرد منصوبہ شروع کرنے جارہی ہے جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں۔اس شاہکار منصوبے کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ ہاؤسنگ پروجیکٹ مکمل طور پر گولڈ پلیٹڈ ہو گا جس کی وجہ سے اس کی افادیت بڑھ گئی ہے۔پاکستان میں اس منصوبے کی تکمیل کے بعد دیگر ایشیائی ممالک میں بھی اس قسم کے تعمیراتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ ملٹی ملین ڈالر کے اس منصوبے سے جدید طرز تعمیر کے علاوہ لگڑری سہولیات فراہم کی جائیں گی جس میں منصوبے کی اپنی بجلی کی پیداوار کے لیے 5مختلف ذرائع سے بجلی حاصل کی جائے گی جن میں سولر انرجی، ونڈ ٹربائن، ایچ آر وی سی اور جیوتھرمل سے بجلی پیدا کی جائے گی جبکہ رہائشی یونٹ میں دنیا کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی جو اس منصوبے کا حصہ بننے والوں کے لیے انمول تحفہ ہوں گی نیز مٹھے پانی کے پلانٹ کے علاوہ سیکیورٹی کے انتہائی معیاری انتظامات کیے جائیں گے،سہیل محمد الزرعونی نے کہاکہ پاکستان میں ملٹی ملین ڈالر مالیت کے اس ’’ گولڈ پلیٹڈ ہاؤسنگ پروجیکٹ‘‘ سے ہونے والی تمام آمدنی کو پاکستان کے عوام کا معیارِ زندگی بلندہوگا۔

سہیل محمد الزرعونی نےکہاکہ اس تمام آمدنی پاکستان کے مختلف شہروں میں الزرعونی فاؤنڈیشن کے تحت جاری فلاحی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی جس میں غریب طبقے کو طبی سہولیات کی فراہمی،پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت تعلیمی اداروں کی تعمیر شامل ہے جس سے یقینی طور پر پاکستان کے سماجی طور پر پسماندہ اور غریب لوگوں کی زندگیوں میں خوشیاں لانے میں مدد ملے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…