ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

کراچی میں دہشت گردوں کو سر اٹھانے کا موقع نہیں دیں گے، آرمی چیف

datetime 19  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی/راولپنڈی(آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر قائد میں قیام امن کے لئے کام کرتے رہیں گے اورشہر سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،قیادت کی تبدیلی سے پالیسی میں کوئی فرق نہیں آئے گا ،سی پیک میں کراچی کی اہمیت واضح ہے، کوئی اس خیال میں نہ رہے کہ کراچی میں دہشت گردوں کو سراٹھانے کا موقع دیں گے، جوانوں کا کراچی کو دہشت گردوں اور مجرموں سے پاک کرنے کا عزم قابل تعریف ہے، شہر میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے امن و امان کی فضاء کو سازگار بنایا جائے گا، کراچی میں تجارتی سرگرمیوں کی بحالی قومی اور سماجی ذمہ داری ہے۔

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا جہاں انھوں نے یادگار شہداء پر حاضری دی ‘ پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔آرمی چیف کو کور اور رینجرز ہیڈ کوارٹر میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف نے کراچی میں حالات معمول پر لانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر آپریشن کرنے پر رینجرز کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ ‘ اغواء برائے تاوان اور دہشت گردی میں قابل ذکر کمی آئی ہے۔ انھوں نے کہاکہ کراچی میں پائیدار امن کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ آرمی چیف نے کہا کہ فوج ایک ریاستی ادارے کے طور پر کراچی آپریشن میں مصروف تمام حکومتی اداروں خاص طور پر سندھ پولیس ر سول انتظامیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی ۔ آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ جوانوں کا کراچی کو دہشت گردوں اور مجرموں سے پاک کرنے کا عزم قابل تعریف ہے۔ آرمی چیف نے سیکیورٹی فورسز کی حمایت پر کراچی کے شہریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ بعدازں کراچی کے تاجروں نے بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقا ت میں آرمی چیف نے کہاکہ شہر میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے امن و امان کی فضاء کو سازگار بنایا جائے گا۔ کراچی میں تجارتی سرگرمیوں کی بحالی قومی اور سماجی ذمہ داری ہے۔کراچی پہنچنے پر آرمی چیف کا کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے استقبال کیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے کراچی کے تاجروں اور صنعت کاروں پر مشتمل 40 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ 2 گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں کراچی کے مسائل اور موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران تاجر رہنماؤں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے شکایت کی کہ شہر کے حالات تاجروں کے لئے سازگار نہیں، کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنادیا گیا ہے جبکہ صوبائی حکومت بھی اپنی ذمہ داریاں پورے طریقے سے نہیں نبھا رہی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ خطے کے تمام ممالک سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں، تاجر اور صنعت کار ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، قیادت کی تبدیلی سے پالیسی میں کوئی فرق نہیں آئے گا، سی پیک میں کراچی کی اہمیت واضح ہے، کوئی اس خیال میں نہ رہے کہ کراچی میں دہشت گردوں کو سراٹھانے کا موقع دیں گے۔انھوں نے کہاکہ شہر میں قیام امن کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کام کررہے ہیں، کراچی آپریشن جاری ہے اور یہ شہر سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…