بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

جب بھی بیٹنگ کرنے آتاہوں کھل کر نہیں کھیل پاتا، مصباح الحق

datetime 10  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ وہ جب بھی بیٹنگ کرنے آتے ہیں، کھل کر نہیں کھیل پاتے،کیونکہ جب بھی کریز پر آتے ہیں ٹیم مشکلات کا شکار ہوتی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ وہ پوری صلاحیت کے ساتھ تیز نہیں کھیل پاتے جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اکثر ایسے موقعوں پر بیٹنگ کے لیے آتے ہیں جب پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ تنازعات سے دور رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا معاملات کو جوں کا توں چھوڑنے کے بجائے تنازعات کا حل تلاش کرنا چاہئے۔میرا مزاج ٹھنڈا ہے ورنہ دو دن گزارنے مشکل ہوجائیں۔ورلڈکپ میں ابتدائی شکستوں کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ قوم کو ٹیم سے بڑی توقعات وابستہ ہوتی ہیں اور جب وہ پوری نہیں ہوتی تو شدید تنقید کی جاتی ہےجس کا ٹیم پر منفی اثر ہوتا ہے۔کھلاڑی دل برداشتہ ہوجاتے ہیں اور ٹیم کی مجموعی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…