بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹرمپ کی بھارت اور پاکستان سے متعلق پالیسی ،بین الاقوامی جریدے کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 18  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی)نو منتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے صدرارت کا حلف اٹھانے کے بعد ایشیا سے متعلق پالیسیوں میں تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا تاہم وہ شمالی کوریا، بھارت اور پاکستان سے متعلق پالیسی میں کسی تبدیلی کا ارادہ نہیں رکھتے۔اخبار بوسٹن ہیرلڈ کے مطابق کامیابی کے بعد ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان متوازن پالیسی کی جانب قدم بڑھایا ہے۔ٹرمپ اور وزیراعظم نوازشریف کے درمیان فون کال میں ٹرمپ نے نواز شریف کی بے انتہا تعریف کی اور پاکستان کو ایسا حیرت انگیز ملک قرار دیا جہاں کا وہ دورہ کرنے کے خواہش مند ہیں۔

صدر اوباما نے اپنے آٹھ سالہ دور میں کبھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر بھی ٹرمپ کی جیت کے بعد ان سے ملاقات کر چکے ہیں۔ امریکا نے جاپان اور جنوبی کوریا کی سیکیورٹی کا ذمہ سنبھال رکھا ہے۔ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جاپان اور جنوبی کوریا سے احترام سے کہیں گے کہ وہ اس ذمہ داری کے مزید پیسے ادا کریں ۔ ٹرمپ نے چینی درآمدات پر 45 فی صد ٹیرف عائد کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔انہوں نے صدر منتخب ہونے کے بعد تائیوانی صدر کی فون کال بھی ریسیو کی تھی اور یوں چینی حکومت کو ناراض کر دیا تھا۔ چین تائیوان کو اپنا حصہ قرار دیتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…