جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایران کوجوہری تنصیبات کیلئے130 ٹن یورینیم کا خفیہ تحفہ ،کس نے دیا اور کیوں دیا؟تہلکہ خیز انکشاف

datetime 13  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ صدر باراک اوباما نے سبکدوشی سے قبل ایران کو خفیہ طور پر 130 ٹن افزودہ کیے جانے کے قابل یورنیم خفیہ طور پر دینے کی منظوری دی ہے، ایران اس یورینیم کو جوہری تنصیبات کے لیے بہ طور ایندھن یا ایٹم بم کی تیاری کے لیے استعمال کرسکتا ہے۔امریکی اخبار’’ڈیلی وائر‘‘ نے اپنی رپورٹ میں سفارت کاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ افزودہ کیے جانے کے قابل قدرتی خام حالت میں یورینیم کا ایک بھاری بھرکم ٹرک روس سے ایران کو فراہم کیا جائے گا۔ تاکہ ٹھنڈے ری ایکٹر کے لیے ایندھن درآمد کرنے میں تہران کی مدد کی جاسکے۔

صدر اوباما کی طرف سے ایران کو یہ تحفہ ان کی مدت صدارت ختم ہونے کے آخری ایام میں دیا جا رہا ہے۔امریکا کے دو سفارت کاروں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی صدر باراک اوباما اور پانچ عالمی طاقتوں کی طرف سے منظوری کے بعد تہران کو 130 ٹن یورینیم قدرتی حالت میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئندہ چند روز میں تہران کو مذکورہ مقدار میں یورینیم خفیہ طور پر فراہم کیا جائے گا۔سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ ایران کو یورینیم کی فراہمی سلامتی کونسل کی منظوری سے ہی ہونی چاہیے مگر جن پانچ عالمی طاقتوں کی طرف سے یہ منظوری دی گئی ہے وہ سلامتی کونسل کی مستقل رکن ہیں۔اس خفیہ ڈیل کے تحت روس ایران کو 40 میٹر ٹن[44ٹن] بھاری پانی فراہم کرچکا ہے۔

امریکا 30 ٹن یورینیم جلد ہی ایران کو بھجوائے گا جب کہ سلطنت اومان بھی تہران کو بھاری پانی فراہم کرے گا۔ڈیلی وائر کے مطابق امریکا کی طرف سے ایران کو فراہم کردہ یورینیم آئندہ 25 سال تک عالمی توانائی ایجنسی کی زیرنگرانی استعمال ہوگا۔ بین الاقوامی سیکیورٹی وسائنس انسٹیٹیوٹ سے وابستہ تجزیہ نگار ڈیوڈ البرائیٹ کا کہنا ہے کہ مذکورہ یورینیم سے ایران با آسانی 10 جوہری بم تیار کرسکتا ہے۔ادھر دوسری جانب ایران نے امریکی میڈیا میں آنے والی اطلاعات کی سختی سے تردید کی ہے۔ جوہری معاہدے پر طے پائے کی فالو اپ کمیٹی کے چیئرمین عباس عراقجی نے کہا ہے کہ ایران معاہدے کے تحت یورینیم کی ذخیرہ شدہ مقدار کو300 کلو گرام سے کم رکھنے کے فیصلے پر قائم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…