بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’’راحیل شریف کے عہدہ سنبھالتے ہی عرب اخبارات میں 39ممالک کے اتحاد کا نام تبدیل ‘‘ نیا نام کیا رکھ دیا گیا ؟ جان کر آپ بھی فخر کریں گے

datetime 10  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنرل راحیل شریف جب پاکستان کے آرمی چیف تھے تب بھی پاکستان کا بچہ بچہ ان کا دیوانہ تھا اور آج جب انہوں نے 39ممالک کی سربراہی قبول کی ہے تو بھی ان کے چرچے زبان زدعام ہیں ۔تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں 39ممالک پر مشتمل سعودی فوجی اتحاد کی سربراہی

پاکستان کے سابق سپہ سالار جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو سونپی گئی تو پہلی بار ’’مسلم نیٹو‘‘ کی اصطلاح بھی سامنے آ گئی ہے۔ معروف برطانوی اخبار دی گارڈین نے اپنی ایک رپورٹ میں یہ الفاظ استعمال کرتے ہوئے لکھا ہے ’’پاکستان کے ریٹائرڈآرمی چیف نے ’مسلم نیٹو‘ کا پہلا کمانڈر بننے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔اخبار کا کہنا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو تین سال تک پاکستانی فوج کی شاندار سربراہی پر ڈھیروں خراج تحسین پیش کیا جاتا رہا ہے، لیکن سعودی سربراہی میں قائم ہونے والے فوجی اتحاد کی سربراہی قبول کرنے پر کچھ سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف قائم کئے گئے سعودی اتحاد میں 39 مسلم ممالک شامل ہیں البتہ عراق اور ایران اس کا حصہ نہیں ہیں، جس پر کچھ تشویش بھی پائی جاتی ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ اتحاد میں سنی ممالک کی اکثریت کی وجہ سے اس کے ایران مخالف ہونے کا تاثر ملتا ہے۔ ایسی صورت میں جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی جانب سے اس اتحاد کی سربراہی قبول کرنے پر پاکستان کی جانبداری کا تاثر پیدا ہو سکتا ہے۔ جب 2015ء میں سعودی اتحاد کی بنیاد رکھی گئی اور سعودی دارالحکومت میں اس کا ہیڈکوارٹر قائم کیا گیا تو اسی وقت سے ایران کی حمایت اسے حاصل نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…