اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین ختم کردی گئی ۔اب صرف ایک ہی پاکستان پیپلز پارٹی کام کرے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی دوسری تنظیم پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کو ختم کردیا گیا ۔اب صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی کام کرے گی ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری ہونگے اور سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کو پی پی پی کا سیکرٹری جنرل مقرر کیاگیا ۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقات بھی کریں گے۔ ملاقات میں حکومت کیخلاف ممکنہ احتجاجی تحریک پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس،پارٹی کی تنظیم نو،4 مطالبات اور لاڑکانہ میں انتخاب پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین ختم کردی گئی! اب پیپلز پارٹی کا کیا ہوگا؟
8
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں