جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

راؤ انوار پھر متحرک، اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

datetime 6  جنوری‬‮  2017 |

کراچی(آئی این پی)آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے کراچی میں تعینات 3 ایس ایس پیز کی تقرری وتبادلے کئے ہیں،جمعے کے شام جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے افسر ایس ایس ملیر جواد اکبر ریاض کو اے آئی جی پی فرانزک ڈویژن تعینات کیا اور وہاں موجود سید محمد رضوی کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کو کہا ہے،نوٹی فکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر گریڈ 18 کے افسر انوار احمد خان عرف راؤ انوار کو ایک مرتبہ پھر ایس ایس پی ملیر تعینات کردیا گیا ہے ،واضح رہے کہ راؤ انوار کو چند ماہ قبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء،سندھ اسمبلی اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کو گرفتار کرنے پر عہدے سے ہٹا یا گیا تھا،جس کے بعد راؤ انوار کافی عرصے تک معطل رہے اور حال ہی میں انہیں دوبارہ بحال کیا گیا تھا ،جس کے بعد آج جمعے کو انہیں ایک مرتبہ پھر ایک ایس پی ملیر تعینات کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا،نوٹی فکیشن اے آئی جی پی اسٹیبلشمنٹ نعیم احمد شیخ کے دستخط سے جاری کئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…