اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) طیبہ تشدد کیس میں ایڈیشنل سیشن جج کی اہلیہ کوسپریم کورٹ کے احاتے میں لوگ مانوباجی کہناشروع ہوگئے جبکہ اس موقع پرمیڈیاکے نمائندے بھی خاموش تماشائی بنے رہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق کم سن ملازمہ طیبہ تشدد کیس میں نامزد ایڈیشنل سیشن جج کی اہلیہ ماہین بی بی جب سماعت کے بعد احاطہ عدالت سے باہرنکلیں تولوگوں اورمیڈیا نے انہیں گھیرکرجہاں خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔وہاں پرموجود لوگوں نے جج کی اہلیہ ماہین بی بی کو”مانو باجی”کہہ کرپکارناشروع کردیاتومیڈیاوالے خاموش ہوگئے ۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کم سن بچی کے کیس کامعاملہ اپنی جگہ درست ہے،کیس میں جج کی اہلیہ کے ملوثہونے کافیصلہ توسپریم کورٹ کرے گی۔لیکن جج کی اہلیہ کیساتھ اس طرح کھلے عام اخلاقیات سے گراسلوک بھی انسانیت کی تذلیل ہے۔صحافی یا دوسرے لوگ ان کوبیگم جج صاحبہ یاکوئی دوسرا مناسب نام بھی دے سکتے تھے۔عوامی حلقوں کاکہناتھاکہ فیصلہ ہوناباقی ہے ۔ابھی جج کی اہلیہ ملزمہ ہیں ۔