پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

اعتزاز حسن شہید کی جرات کو سلام،تین سال پہلے آج ہی کے دن دہشت گرد کو کیسے پکڑا جانیئے

datetime 6  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنگو (آئی این پی)یہ مقولہ شہید اعتزاز حسن نے سچ ثابت کیا، عزم و استقلال کے پیکر پندرہ سالہ اعتزاز نے آج سے ٹھیک تین برس پہلے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے سیکڑوں ساتھی طا لبعلموں کی جان بچائی اور دہشت گردوں کو بتا دیا کہ وہ قوم کے بچوں سے بھی نہیں لڑ سکتے ہیں۔چھ جنوری دوہزار2014 ضلع ہنگو میں اعتزاز حسن نے اپنے اسکول میں داخل ہونے والے خودکش بمبار کو دبوچ کر متعدد طالب علموں کی جان بچائی اور خود اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی سے تعلق رکھنے والا اعتزاز احسن چھہ جنوری کی صبح آٹھ بجے اپنے دیگر دوستوں کے ساتھ اسکول جارہا تھا کہ اسے راستے میں ایک اجنبی شخص اپنے اسکول کی طرف بڑھتا دکھائی دیا۔ جو دہشت گرد تھا۔اسکول میں اسمبلی کے دوران جب خودکش بمبار سینکڑوں جانیں لینے کے لئے آگے بڑھا تو اعتزاز دشمن پر ساتھیوں کے منع کرنے باوجود جھپٹ پڑا اور اسے اس طرح جکڑا کہ دہشت گرد کی خود کش جیکٹ دھماکہ سے پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں اعتزاز احسن شہید ہو گیا۔اعتزاز حسن کو 6ستمبر2015کو تمغہ شجاعت سے نوازا گیا جبکہ ہیرالڈ میگزین کی جانب سے ہیرو آف دی ائیر کا اعزاز بھی دیا گیا۔اعتزاز حسن کی شجاعت اور قربانی کے جذبیکو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…