انقرہ(آئی این پی)ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ شام میں فائربندی معاہدے کی خلاف ورزیاں نہ کرے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کو شیعہ ملیشیا گروپوں اور اسد حکومت پر دبا بڑھانا چاہیے کہ وہ حملے کرنے میں پہل نہ کریں۔ ترک وزیر خارجہ کے مطابق ان خلاف ورزیوں کی وجہ سے امن مذاکرات کا مستقبل خطرے میں پڑ چکا ہے۔ ترکی روس کے ساتھ اس بات کے حوالے سے بھی مذاکرات کر رہا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پابندیاں عائد کی جائیں۔ ترکی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائربندی کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے آستانہ میں ہونے والے امن مذاکرات منسوخ ہو سکتے ہیں۔