پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارتی فوج پاکستان کو سبق سکھانے کیلئے تیار ہے لیکن ۔۔۔! بھارتی انتہاپسند تنظیم شیوسینا نے مضحکہ خیز دعویٰ کردیا

datetime 3  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آئی این پی) بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج پاکستان کو سبق سکھانے کیلئے تیار ہے لیکن کیا حکومت ایسا کرنے کا سیاسی عزم رکھتی ہے ۔منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق شیوسینا کا اپنے اخبار ’’سامنا ‘‘ میں ایک ایڈیٹوریل میں کہنا ہے کہ ہمارے فوجی 56انچ کے سینے کے ساتھ خود پر گولیاں کھا کر دشمن کا سامنا کرنے کو تیار ہیں ۔لیکن اگر نئی دہلی میں پاکستان کو سبق سکھانے کا سیاسی عزم نہیں ہے تو متنازعہ سوال باقی رہے گا۔

آرمی چیف جنرل راوت نے کہا تھاکہ فوج پاکستان اور چین کے ساتھ دومحاذوں پرجنگ کیلئے تیار ہے ۔بھارت نے گزشتہ ڈیڑھ سالوں میں کشمیر میں اپنے بہت سے فوجی جوانوں کوکھویا ہے اور کتنے سال تک ہمارے سروں پر عدم تحفظ کی تلوار لٹکتی رہے گی ۔شیوسینا کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان نے گزشتہ دو سالوں میں سینکڑوں مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں کیں اور ہماری فوجی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…