پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

بیٹی کی موت کادکھ ،معروف اداکارہ بھی انتقال کرگئیں 

datetime 30  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(مانیٹرنگ  ڈیسک) ہالی وڈ کی کامیاب اداکارہ ڈیبی رینالڈز، اپنی بیٹی اداکارہ کیری فشر کی موت کے ایک روز بعد فالج ہونے کے باعث انتقال کرگئیں۔ 84 سالہ گلوکارہ اور اداکارہ ڈیبی رینالڈز کو فالج ہونے کے فوری بعد لاس انجیلس کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ان کے بیٹے کا کہنا تھا کہ یہ سچ ہے، وہ اب میری بہن کیری کے پاس چلی گئی ہیں، فالج کا دورہ پڑنے سے قبل ہی والدہ نے کہا تھا کہ وہ کیری کو یاد کررہی ہیں اور چاہتی ہیں کہ اس کے پاس رہیں۔ اس کے کچھ دیر بعد ان کا انتقال ہوگیا اور یہ آخری جملے تھے جو انہوں نے ادا کئے۔ اس خبر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی کئی افراد نے کہا کہ دکھ کے باعث ان کا انتقال ہوا۔اپنے دور کی کامیاب اداکارہ ڈیبی رینالڈز کو 1964ءکی فلم ”دی انسنکیبل مولی براون“ کےلئے آسکر ایوارڈز میں بہترین اداکاری کے لیے نامزد بھی کیا جاچکا ہے۔
اس کے علاوہ ڈیبی رینالڈز 1950ءاور 1960ءکے دور میں کئی میوزیکل اور کامیڈی فلموں میں جلوہ گر ہوئیں، جس میں ”سنگنگ ان دی رین“ وغیرہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ ڈیبی رینالڈز کی بیٹی 60 سالہ اداکارہ کیری فشر کو 23 دسمبر کو دوران سفر لندن کی ایک فلائٹ میں دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد وہ 27 دسمبر کو انتقال کر گئیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…