جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

”اگنی5 میزائل کا تجربہ“ چین نے بھارت کےلئے نئی مشکل کھڑی کردی

datetime 29  دسمبر‬‮  2016 |

بیجنگ+ نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارت کی طرف سے اگنی فائیو میزائل کے تجربے پر چین کو تشویش لاحق ہو گئی‘ معاملہ اقوام متحدہ میں لے جانے کا اعلان کر دیا۔ دوسری طرف بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چین کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا اگنی فائیو میزائل کا تجربہ اور اس کی سٹرٹیجک طاقت میں اضافہ کسی ملک کے خلاف نہیں۔

وکاس سواروپ نے کہا کہ نئی دہلی کو توقع ہے کہ دوسرے ممالک بھی تسلیم شدہ بین الاقوامی قوانین کی پابندی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا بڑھتا ہوا تعاون اور سٹرٹیجک خودمختاری‘ علاقے کے استحکام کا باعث ہے اور اس سے ملکوں کے لئے کوئی مشکل پیدا نہیں ہو گی۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا شوینگ نے منگل کے روز بھارت کے میزائل تجربے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چین اگنی فائیو کے تجربے پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں بھارت سے سوالات کرنا چاہتا ہے۔ ترجمان نے بھارتی اور جاپانی میڈیا کے اس پراپیگنڈے پر برہمی کا اظہار کیا کہ اگنی فائیو میزائل کی تیاری کا مقصد چین کو نشانہ بنانا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے بھارت کو اپنا مﺅقف اور اپنے عزائم واضح کرنے چاہئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…