ہفتہ‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2024 

’’نیکی کر دریا میں ڈال ‘‘ خاتون کے بینک اکاؤنٹ میں بینک نے ایک ارب روپے ٹرانسفر کر دیے ۔۔ خاتون کے بتانے پر کیا ہوا ؟ جان کر یقین نہیں کریں گے

datetime 29  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)میرٹھ کے رہائشی سنگھ یادو کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں چند روز قبل بینک کی غلطی سے ایک ارب روپے منتقل ہوگئے تاہم علم ہوتے ہی میاں بیوی نے فوری طور پر بینک کو خبر کردی۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس وقت بھارت میں یہ افواہیں گشت کررہی ہیں کہ نریندر مودی کی حکومت نے ایک خصوصی اسکیم کے تحت جن دھن اکاؤنٹ کھولنے والے ہر شہری کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے جمع کروادیئے ہیں۔
میرٹ کے رہائشی سنگھ یادو کی اہلیہ شیتل یادو نے بھی ایک نجی بینک میں جن دھن اکانٹ کھولا ہوا ہے۔اگرچہ شیتل اور سنگھ کو اس افواہ پر یقین نہیں تھا لیکن پھر بھی گزشتہ ہفتے انہوں نے مقامی اے ٹی ایم پہنچ کر اکاؤنٹ میں موجود رقم معلوم کی تو پتا چلا کہ شیتل کے جن دھن اکاؤنٹ میں 99,99,99,339 روپے ہیں جس پر دونوں میاں بیوی حیران رہ گئے کیونکہ ان کے حساب سے اس اکانٹ میں صرف 611 روپے ہونے چاہئے تھے۔
پہلے وہ اسے غلطی سمجھے لیکن بار بار اکاؤنٹ میں رقم معلوم کرنے پر یہی ہندسہ ان کے سامنے آرہا تھا۔یہ دیکھ کر انہوں نے بینک کی متعلقہ برانچ کو اکاؤنٹ بیلنس درست کرنے کی فوری درخواست دیدی لیکن بینک حکام نے نہ تو وہ درخواست قبول کی اور نہ ہی اپنی غلطی تسلیم کی، اس کے بجائے شیتل کا اکاؤنٹ معطل (ہولڈ)کردیا گیا۔
بینک کے اس رویے پر سنگھ اور شیتل یادو نے میڈیا نمائندوں سے رابطہ کیا اور انہیں اس سارے واقعے کے بارے میں بتایا۔شیتل یادو کا کہنا ہے کہ انہیں بینک کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے جس کے مندرجات وہ پوری طرح سمجھ نہیں پارہی ہیں۔ انہوں نے بینک کی کارکردگی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پریشانی اور شور شرابے کے باوجود انہیں اس ایمانداری کا کوئی انعام نہیں ملا۔

موضوعات:



کالم



ہماری آنکھیں کب کھلیں گے


یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…