جکارتہ(این این آئی)انڈونیشی دارالحکومت جکارتہ کے مسیحی گورنر کے خلاف مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کی توہین کے متنازعہ الزام میں باقاعدہ مقدمہ چلایا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ ایک عدالت نے سنایا۔ اس مقدمے کو مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیا میں مذہبی آزادی کی صورت حال کے امتحان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ایک اپیل پر سنائے گئے فیصلے میں ججوں کے ایک پینل نے گورنر باسْوکی یحییٰ پْورنما کے وکلاء کی ایک درخواست رد کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ایک متنازعہ بیان کے ساتھ چینی نڑاد مسیحی گورنر پْورنما انسانی حقوق اور سرکاری ضابطوں کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے۔