نئی دلی(آن لائن) بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکروتی نے صحت کی خرابی کے باعث راجیہ سبھا کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق متھن چکروتی اپریل 2014 میں مغربی بنگال کی سیاسی پارٹی ترینامول کانگرس سے بھارتی پارلیمان کے ایوان بالا کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متھن چکروتی نے صحت کے مسائل کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔ بطور رکن پارلیمنٹ متھن چکروتی کی ایوان میں حاضری نہ ہونے کے برابر رہی ، انہوں نے بطور رکن صرف تین بار ایوان میں حاضری دی جبکہ انہوں نے کسی بھی قسم کی تقریر میں حصہ نہیں لیا اور نہ ہی انہوں نے کوئی سوال پوچھا۔
واضح رہے کہ متھن چکروتی نے 1976 میں بننے والی فلم ’مری گیا‘ سے بطور اداکار اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پہلی ہی فلم پر انہیں نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا ،انہیں 1982 میں بننے والی فلم ’ ڈسکو ڈانسر‘ سے خوب شہرت ملی اور ان کا گانا ’’ آئی ایم اے ڈسکو ڈانسر‘‘ آج بھی زبان زد عام ہے۔ متھن چکروتی کو بالی ووڈ کی دوسری نسل کا ڈانسر کہا جاتا ہے ان سے پہلے بالی ووڈ میں ڈانس کے حوالے سے شمی کپور کو خاصی شہرت حاصل تھی۔
متھن چکروتی نے استعفیٰ دیدیا
28
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں