ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی پہلے ڈاکٹر جس نے نیٹو کا اعلی اعزاز اپنے نام کر لیا ، وہ کون ہیں ؟

datetime 27  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز (آئی این پی) پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر نے طب کے شعبے میں نیٹوکا اعلی ترین ایوارڈ حاصل کرلیا، ڈاکٹر چوٹانی کو یہ ایوارڈ نیٹو کی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آرگنائزیشن کی طرف سے غیرمعمولی کارکردگی پر دیا گیا ہے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ڈاکٹرچوٹانی نے حیاتیاتی مادوں کے خلاف اقدامات کے ضمن میں طبی ریسرچ میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔
انہیں نیٹو کی طرف سے سب سے شاندار ریسرچ ٹاسک گروپ کا ممبر بنایا گیا ہے اور ان کیلئے اس شعبہ میں اعلی ترین ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔انہوں نے صحت عامہ کی صنعت ، حکومت اور تعلیمی شعبے ، ویکسین کی تیاریوں، بائیو سرویلنس اور تھیرا پیوٹک و تشخیص کے ضمن میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے 20 سال تک بائیو سیکیورٹی اور پبلک ہیلتھ کے شعبے میں حکومتی اور نجی شعبے کے ساتھ کام کیا ہے۔ تعلیمی شعبے میں ان کی نمایاں خدمات کا بھی اعتراف کیا گیا ہے۔وہ جان ہاپکنز یونیورسٹی میں انفیکشیئس ڈیزیز کی نگرانی کے شعبے میں بھی کام کرتے رہے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے شعبہ اطلاقی طبی لیبارٹریز میں وہ حیاتیاتی دہشت گردی سے پیشگی آگاہی کے نظام کا بھی حصہ رہے ۔ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران انہوں نے قومی ادارہ صحت میں ارلی وارننگ سسٹم کو جدید بنانے پر کام کیا۔انہوں نے وبائی امراض کے ضمن میں تحقیقاتی سیل کے دوبارہ قیام میں مدد کی ۔ اس کے علاوہ وہ وزارت صحت کے کنسلٹنٹ اورمشیربھی رہے اور انفلوئنزا سے بچاو کے منصوبے کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…