اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

28سالہ مذاکرات کامیاب، روس اور چین اکٹھے،زبردست اعلان کردیاگیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائی ہی/ہیلانگ جیانگ (این این آئی )چین اور روس کے 28سال کے مذاکرات کے بعددریائے آمور پر چین اور روس کو ملانے و الے پل کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے ، دریائے آمور پر دونوں ملکوں کے درمیان تعمیر ہونیوالا یہ پہلا پل ہے ، یہ پل 1283میٹر طویل ہوگااور یہ چین کے ہائی ہی شہر کو روسی شہر بلاگو وش چینک سے ملاتا ہے ۔چینی کمیونسٹ پارٹی ہائی ہی کے رکن اینٹنگ نے کہا ہے کہ رابطے کے حوالے سے یہ بڑا اہم پل ہے جو چین منگولیا روس اقتصادی راہداری کا حصہ ہے ،پل دونوں خطوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پل کی تعمیر سے چین اور روس کے درمیان تجارت ،بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری ، توانائی اور قدرتی وسائل کو فروغ حاصل ہوگا ،انہوں نے کہا کہ یہ پل چین کے دور دراز کے مشرقی علاقوں اور چین کی شمالی صوبوں کے صنعتی علاقوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا ،پل پر 2.5ارب یوآن (تقریباً 360ملین امریکی ڈالر )کی لاگت آئیگی اور اسے اکتوبر 2019ء میں آمد و رفت کیلئے کھول دیا جائیگا ،انہوں نے کہا کہ پل کی تعمیر سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کرنیوالے لوگوں کی تعداد سالانہ 15لاکھ کے قریب ہوجائیگی جبکہ 2020ء تک اس میں مزید اضافہ ہوگا ،انہوں نے کہا کہ پل کے ذریعے 3ملین ٹن سامان کی نقل و حمل ہو گی جو آج کل کے اعدادوشمار سے دس گنا زیادہ ہو گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…