جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف کا عہدہ کیسے ملا ؟ یہ تحریر آپ کو ضرور پڑھنی چاہیے

24  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی عوام سیاستدانوں کی عزت کریں یا نہ کریں تاہم وہ پاک فوج اوراس کے سربراہ کو اپنی جان سے زیادہ عزیز رکھتے ہیں ۔ پاکستانی تاریخ کے پچھلے 14جرنیلوں کے بعد پہلے جنرل راحیل شریف اور اب قمر جاوید باجوہ ، پاکستانی قوم کا فخر ہیں ۔ انہیں آرمی چیف کا عہدہ کیسے اور کب ملا؟ یہ نہ صر ف انتہائی دلچسپ خبر ہے بلکہ والدین کی خدمت کے صلے کا ایک شاندار واقعہ بھی ہے
26نومبرکی شام لیفٹیننٹ جنرل قمرجاویدباجوہ اپنی اہلیہ عائشہ،بیٹوں سعداورعلی کیساتھ اپنی والدہ کی قبرپرفاتحہ خوانی کیلئے گئے ،اسی دوران انہیں فون کال موصول ہوئی کہ وزیراعظم نوازشریف ان کیساتھ ملاقات کے خواہشمندہیں،چنانچہ56سالہ لیفٹیننٹ جنرل اورانکی فیملی فوری طورپرقبرستان سے اپنے گھرکی طرف روانہ ہوئی،جہاں انکے دوست واجنبی پہلے ہی جمع تھے جوایک’ان کہی‘پیش گوئی بھی کررہے تھے ،اس دوران جنرل کے اہلخانہ اچانک واردہونیوالے مہمانوں کی تواضع میں مصروف ہوگئے جبکہ قمرجاویدباجوہ نے اپنی فوجی وردی پہنی اوروزیراعظم ہاؤس کی طرف روانہ ہوگئے۔
جنرل باجوہ کے 27سالہ صاحبزادے سعدجواسلام آبادمیں بیرسٹرہیں نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ
وزیراعظم ہاؤس سے یہ اطلاع اچانک ہی آئی جبکہ انکے والدآرمی چیف کے عہدہ کیلئے کوئی فیورٹ امیدوارنہیں تھے بلکہ وہ سنیارٹی میں چوتھے نمبرپر تھے اور انہیں اپنے انتخاب کی بہت ہی کم توقع تھی،تاہم تین روزبعدانہیں دنیاکی چھٹی بڑی فوج کے 16 ویں سربراہ کی حیثیت سے نامزدکردیاگیا۔سعدکاکہناتھا ہرآرمی چیف کے کام کرنے کااپناایک طریقہ کارہوتاہے جبکہ ہمارے والد آئین کی بالادستی پریقین رکھتے ہیں اورانہوں نے ہمیشہ یہی کہاکہ وہ ایساپاکستان چاہتے ہیں جس کاتصورقائداعظم نے پیش کیا،ایساپاکستا ن کہ جہاں ادارے شخصیات سے زیادہ اہمیت کے حامل ہوں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…