پیر‬‮ ، 02 مارچ‬‮ 2026 

آصف علی زرداری کی وطن واپسی، کب کیا کریں گے ،پلان سامنے آگیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2016 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری آئندہ انتخابات کے بعد مخلوط حکومت بنانے کا بڑا ایجنڈا لے کر پاکستان آئے ہیں۔ایک نجی ٹی وی سمانیوزکے مطابق پیپلزپارٹی اب کھل کراسٹیبلشمنٹ کامقابلہ کرے گی

۔نجی ٹی وی چینل نے د عوی کیاہے کہ آصف علی زرداری کی واپسی عالمی بڑوں کی مددسے واپسی ہوئی ہے جبکہ آصف علی زرداری کاپاکستان میں قیام مختصرہوگااوروہ پاکستان میں قیام کے دوران سیاسی جوڑتوڑکریں گے البتہ اب آصف علی زرداری پاکستان سے باہرجاتے اورواپس آتے رہیں گے ۔آصف علی زرداری کی وطن واپسی امریکی حکام کی مددسے ہوئی ہے ۔

سابق صدرآصف علی زرداری پارٹی کے ناراض رہنمائوں کومنائیں گے اور2017میں ممکنہ طورپرہونے والے عام انتخابات کےلئے وہ ممکنہ گرینڈالائنس کےلئے پاکستان تحریک انصاف ،ایم کیوایم پاکستان ،جماعت اسلامی اوراے این پی سے بھی اس معاملے پررابطے کریں گے اوران کاایجنڈاوفاق میں ایک مخلوط حکومت کاقیام ہوگا۔

آصف علی زرداری 27دسمبرکوبلاول بھٹوزرداری کوپارلیمانی سیاست میں اتارنے کااعلان کرکے انتخابی حلقے بھی بتادیں گے جبکہ بلاول بھٹوکوتمام فیصلوں پراختیاردینے پربھی اتفاق ہوگیاہے ۔آصف علی زرداری کی واپسی پرپارٹی رہنمامطمعن ہیں اورپیپلزپارٹی کے سینیٹرتاج حیدرنے کہاہے کہ اب ان کی جماعت اسٹیبلشمنٹ سے دودوہاتھ کرے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…