اسلام آباد ( آئی این پی )بڑے مسئلے کا خاتمہ،پاکستان چین اور روس ایک ساتھ، 27 دسمبر سے روس میں افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان،چین اور روس سیکرٹری خارجہ کی سطح کے مذاکرات ہوں گے،
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کی آباد کاری کی جا رہی ہے اور مقامی آبادی کا تناسب بدلا جا رہا ہے ،غیرکشمیریوں کو ڈومیسائل دیکرمقبوضہ کشمیرمیں آباد کیاجارہا ہے،پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے مطالبہ کو مختلف فورمز پر بارہا اٹھا چکا ہے ،عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں،
بھارت مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کے آبزرور گروپ کو رسائی فراہم نہ کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے ،بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈیموگرافک تبدیلیاں لانے کوششیں بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں، 27 دسمبر سے روس میں افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان،چین اور روس سیکرٹری خارجہ کی سطح کے مذاکرات ہوں گے,سیکرٹری خارجہ پاکستان کی نمائند گی کریں گے