اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی وطن واپسی پر پی پی جیالے خاصے پرجوش ہیں۔ کراچی میں سٹار گیٹ پر آصف زرداری کی آمد کے منتظر جیالے جوش میں اپنا ہوش اس وقت کھو بیٹھے جب انہوں نے گو نواز گو کی بجائے ’’گو زرداری گو‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگا دیئے۔
دنیا نیوز کے مطابق پی پی جیالوں کی طرف سے گو زرداری گو کے اچانک نعروں سے ہر طرف ہلچل مچ گئی اور دیر کارکن نعرے لگانے والے کارکنوں کی طرف دوڑ پڑے، جب غلط نعرے لگانے والوں کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو وہ خفت مٹانے کیلئے گو نواز گو کے نعرے لگانے لگ گئے۔
آصف زرداری کی پاکستان آمد پر پی پی جیالے ہوش کھو بیٹھے جذبات میں آکر کونسے نعرے لگا دیئے جس سے ہر طرف ہلچل مچ گئی؟
23
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں