انقرہ /واشنگٹن (آئی این پی)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ترک ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے جس میں روسی سفیر کے قتل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ترک ہم منصب چاوش اولوسے ٹیلی فون پر رابطہ۔اس دوران ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ روسی سفیر کے قتل میں گولن کے حامی ملوث ہیں یہ بات ترکی اور روس دونوں جانتے ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انقرہ میں روسی سفیر کارلوف کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔