لاہور(آئی این پی )شیشہ ٹوٹنے کی سزا، سنگدل مالکان نے 9 سالہ گھریلو ملازمہ کیساتھ ایسا کام کر دیا کہ جان کر دل کانپ جائے ۔گھر کی صفائی کے دوران شیشہ گر کر ٹوٹا تو گھر کی مالکن نے پٹرول چھڑک کر معصوم بچی کے ہاتھ جلا ڈالے، اہلخانہ نے اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دے دی۔
لاہور کے علاقہ ڈیفنس فیز 5 میں 9 سالہ گھریلو ملازمہ کے ہاتھ جلانے کا دلخراش واقعہ پیش آیا۔ جہاں ڈی بلاک کے رہائشی جنید نامی شہری کے گھر میں 9 سالہ عابدہ تین ماہ سے ملازمت کر رہی تھی۔ گھر کی صفائی کے دوران عابدہ کے ہاتھ سے شیشہ گر کر کیا ٹوٹا گھر کی مالکن نے ظلم کی انتہا کر دی اور پٹرول چھڑک کر معصوم بچی کے ہاتھ جلا ڈالے۔ معصوم عابدہ وہاڑی کی رہائشی ہے جو غربت کی وجہ سے ملازمت کرنے پر مجبور ہوئی۔ اہلخانہ نے واقعہ کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ ڈیفنس بی میں درخواست دے دی ۔
شیشہ ٹوٹنے کی سزا، سنگدل مالکان نے 9 سالہ گھریلو ملازمہ کیساتھ ایسا کام کر دیا کہ جان کر دل کانپ جائے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں