اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے علاقے نوٹنگھم شائر کاشر ووڈ جنگل رابن ہڈ کی کہانیوں کے حوالے سے کافی مشہور ہے ،رابن ہڈ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ڈاکو امیروں کو لوٹتا اور سامان غریبوں میں بانٹ دیتا۔ تاہم ایک اناڑی شکاری مارک تھامسن کو اسی جنگل سے ایک انگوٹھی ملی ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ چودھویں صدی عیسوی کی ہے جس کی اب قیمت تقریباً 70 ہزار پاؤنڈ ہے۔مارک تھامسن انتہائی غریب آدمی ہے اور ٹرکوں کو رنگ وغیرہ کرکے اپنا گزر بسر کرتا ہے۔وہ ایک روز جنگل میں جا رہا تھا کہ محض 20 منٹ کی مسافت کے بعد اس کے میٹل ڈی ٹیکٹر نے بولنا شروع کر دیا جب اس نے ادھر ادھر ہاتھ مارا تو گار میں اٹی اسے مذکورہ انگوٹھی مل گئی،انگوٹھی پر نیلم کا پتھر بھی جڑا ہے۔اس انگوٹھی کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس کے دونوں اطراف عیسائیت کی دو بزرگ ہستیوں کی شبیہات کنندہ ہیں۔