اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کااجلاس دوروزکے وقفہ کے بعد ہنگامہ آرائی ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمودقریشی کوجب سپیکرکوخطاب کرنے کی دعوت دی توانہوں نے اپنے خطاب میں مطالبہ کیاکہ وزیراعظم نوازشریف ایوان میں آکراپنی آف شورکمپنیوں اورقطری شہزادے کے خط کے بارے میں جواب دیں ۔
تحریک انصاف کے اس مطالبے پرسپیکرقومی اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیزکووزیراعظم کی طرف سے جواب دینے کی ہدایت کی تودانیال عزیزکومائیک دینے پراپوزیشن نے احتجاج شروع کردیااوراپنامطالبہ دہرایاکہ سوالات کے جوابات صرف وزیراعظم دیں اوروزیراعظم اس معاملے میں پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ ہیں جس کے جواب میں حکومتی بینچوں نے بھی نعرے بازی شروع کردی ۔
حکومتی ارکان کی نعرے بازی کاجواب دیتے ہوئے اپوزیشن ارکان نے ’’گلی گلی میں شورہے ،نوازشریف چورہے ‘‘کے نعرے لگادیئے جس پرایوان مچھلی منڈی بن گیااورایوان میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئیں اوردونوں طرف کے ارکان نے ایک دوسرے کی قیادت پرالزامات کی بھرمارکردی ۔