جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مجھے پاکستان سے قرآن پاک کا تحفہ آیا جسے پڑھ کر میں نے کیا سیکھا ؟ بھارتی شاعرہ کا انٹرویو

datetime 19  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اس وقت دنیا میں 4بڑے مذاہب ہیں جنہیں ماننے والوں کو دنیا اس وقت مسیحی ، یہودی ، ہندو اور مسلمان کا نام دیتی ہے ۔ یوں تو ہر مذہب کی’’ بیس ‘‘ سلامتی پر ہی رکھی گئی تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان مذاہب کو ماننے والے اپنے اپنے مذاہب میں بتدریج تبدیلیاں کرتے گئے مگر مذہب اسلام ایسا آسمانی مذہب ہے جس میں تحریفات کی کوششوں کے باوجود اسلام آج بھی وہی ہے جیسا کم و بیش 14سوسال قبل اللہ کے آخری نبی ﷺ نے پیش کیا جو تمام آنے والے زمانوں کیلئے رحمت اور سلامتی کا پیغام ہے اور اس کی گواہی صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ تمام مذاہب کے ماننے والے لوگ دیتے ہیں ۔
ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے معروف بھارتی شاعرہ لتا حیا نے کہا ہے کہ اسلام کو پسند کرتی ہوں اور مسلمانوں کے سلام کا طریقہ بہت پسند ہے جو سلامتی کا پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب اسلام بہت پسند ہے مگر کچھ حدود کی وجہ سے مسلم ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتی باقی اللہ بہتر جاتا ہے کہ اس نے میرے نصیب میں کیا لکھاہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے مجھے قران مجید کا تحفہ آیا تھا جسے میں پڑھتی ہوں اور اس میں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ۔قرآن پاک سچائی اور وحدانیت کا درس دیتا ہے ۔ کہنے لگیں کہ مسلمانوں کا فرقوں میں تقسیم ہونا بر ا لگتاہے۔ انہوں نے مسلمانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کا مذہب بہت اچھا ہے فرقوں میں نہ پڑیں چونکہ اس سے وہ کمزور پڑ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین‘ کشمیر اور شام میں بے گناہوں کے قتل عام پر بہت تکلیف ہوتی ہے، چاہتی ہوں سرحدوں کی لڑائی کو ختم ہونا چاہیے ،مجھے پاکستان سے بہت سارے محبت بھرے پیغامات آتے ہیں جن کا میں شکریہ ادا کرتی ہوں۔لتا میرا نا م ہے جبکہ شاعری میں تخلص کیلئے حیا رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…