ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں،ٹیم میں کم بیک کرنے کیلئے پر عزم ہوں:واٹسن

6  مارچ‬‮  2015

میلبورن (نیوز ڈیسک) آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شین واٹسن نے کہا ہے کہ متواتر ناکامیوں کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، فارم کی بحالی کیلئے سخت محنت کر رہا ہوں اور رواں ورلڈ کپ سکواڈ میں کم بیک کرنے کیلئے تیار ہوں۔ واٹسن کو حالیہ ناقص فارم اور کارکردگی کی وجہ سے رواں ورلڈ کپ میں 4 مارچ کو افغانستان کے خلاف میچ سے ڈراپ کر کے جیمز فالکنر کو موقع دیا گیا تھا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کافی عرصے سے میں لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام ہوں جس کی وجہ سے فارم کی بحالی میں دشواری کا سامنا ہے اسلئے ٹیم سے ڈراپ ہونے کا ذمہ دار میں خود ہوں کوئی اور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ بڑا ایونٹ ہے اس میں ملک کی نمائندگی ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے، فٹنس مسائل اور ناقص فارم کے باعث ٹیم سے دوری پر بہت دکھ ہوتا ہے۔ متواتر ناکامیوں کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد نہیں کروں گا، فارم کی بحالی کیلئے سخت محنت کر رہا ہوں اور بہت جلد دوبارہ ٹیم میں جگہ بنا لوں گا، اگر ورلڈ کپ میں ایک اور موقع ملا تو میں جاندار کم بیک کرنے کیلئے تیار ہوں۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…