نئی دہلی (این این آئی) امریکی یونیورسٹی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کی بڑی وجہ ٹوائلٹ کی عدم دستیابی ہے،امریکی یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے کہاکہ بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کی بڑی وجہ ٹوائلٹ کی عدم دستیابی ہے،کیونکہ خواتین رفع حاجت کے لیے کھیتوں میں جاتی ہیں جہاں وہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنائی جاتی ہیں، رپورٹ کے مطابق بھارت میں 30 کروڑ خواتین کو ٹوائلٹ کی سہولت میسر نہیں جس کی فراہمی سے خواتین کو تحفظ فراہم کیا جا سکتا ہے۔