نیویارک(آن لائن)فوربز میگزین نے دنیا کے با اثر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی۔ روسی صدر پیوٹن کی پہلی پوزیشن برقرار، نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسرے نمبر پر جگہ بنا لی۔ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حلف برداری سے پہلے ہی دوسری با اثر ترین شخصیت بن گئے۔ روسی صدر پیوٹن بدستور پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔ جرمن چانسلر، انجیلا مارکل، چینی صدر ژ ی جن پنگ اور پوپ فرانسس بالترتیب دوسرے تیسرے اور چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔ دس بااثر ترین افراد میں بل گیٹس، مارک زکر برگ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی شامل ہیں۔ امریکی صدر باراک اوباما عہدہ صدارت کے آخری دنوں میں 48 ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ پاکستان میں سےکوئی بھی شخص اس فہرست میں موجود نہیں۔