بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بڑے ملک نے پاکستانی باشندوں کو مفت زمین فراہم کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے کیونکہ دو طرفہ تجارت کی ترقی دونوں ممالک کے عوام کا معیار زندگی بہتر کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات سری لنکا کے ہائی کمشنرمیجر جنرل (ریٹائرڈ) جیناتھ لوکوکاٹاگاڈیج نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں سری لنکا کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے ۔سری لنکا کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا بعض مخصوص شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے مفت زمین بھی فراہم کرے گا اور پاکستان کے سرمایہ کار اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر خالد ملک نے کہا کہ پاکستان نے 2005میں سری لنکا کے ساتھ سب سے پہلا آزاد تجارت کا معاہدہ کیا تھا لیکن دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت 2015میں صرف 37کروڑ ڈالر تک تھی جو دونوں کی اصل صلاحیت سے بہت کم ہے ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور سری لنکا نجی شعبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں اور تجارتی وفود کا تبادلہ کرنے پر توجہ دیں جس سے باہمی تجارت میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کی چائے کیلئے بھی ایک پرکشش مارکیٹ ہے ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…